اہم خبریں

یوم تشکر معرکہ حق:کیپٹن سرور شہید کے مزار پر تقریب کا انعقاد,سابق وزیر اعظم کی شرکت

گوجر خان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے یوم تشکر کے موقع پر کیپٹن راجہ محمد سرور شہید (نشانِ حیدر) کے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔یہ تقریب افواجِ پاکستان کی شاندار کامیابی کے اعتراف میں منعقد کی گئی تھی، جس میں راجہ پرویز اشرف نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وہ افواجِ پاکستان کی جرات اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع اور امن کے قیام میں ہمارے بہادر سپاہیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیپٹن سرور شہید سمیت تمام شہداء نے جو قربانیاں دیں، ان پر پوری قوم کو فخر ہے اور ہمیں ہمیشہ ان کے مشن کو زندہ رکھنا ہوگا۔

یاد رہے کہ آج ملک بھر میں ازلی دشمن بھارت کے دانت کھٹے کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اور اللہ کے حضور شکر ادا کرنے کے لئے یوم تشکر منایا جارہا ہے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

admin

Recent Posts

کلرسیداں،استاد کے تشدد سے طالبعلم زخمی

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد…

51 minutes ago

سہالہ میں پولی تھین بیگز تیار کرنیوالی فیکٹر ی چھاپہ، منیجر گرفتار

سہالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا ماحولیاتی آلودگی کا باعث پلاسٹک بیگز کے…

1 hour ago

راولپنڈی تھانہ جاتلی  پولیس کی اشتہاریوں کے خلاف اہم کارروایی راولپنڈی تھانہ جاتلی SHOجمال نواز…

1 hour ago

روات،منشیات فروش حافظ تیمور آف ڈھوک نگیال گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) روات پولیس کی کارروائی، معروف منشیات فروش حافظ تیمور آف ڈھوک نگیال…

1 hour ago

ناقص کارکردگی کے حامل اساتذہ کی فہرستیں طلب

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناقص…

2 hours ago

الخدمت کا مزید 6 سو فلسطینی طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سکالرشپ پانے والے غزہ کے فلسطینی…

2 hours ago