168

یوم تاسیس فکر سخن

سال 2024 میں فکر سخن کا پہلا سال مکمل ہوا اور اس ایک سال میں صدر فکر سخن اسلم شاہد کے تعاون سے فکر سخن کے پلیٹ فارم سے استاد شاعر جناب تنویر احمد تنویر کی کتاب شائع کی گئی جس کی رسم اجراء نئے سال میں فکر سخن کے یوم تاسیس پر کی گئی پروگرام کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا۔پروگرام کی نظامت سمیرا ساجد ناز(راقمہ) نے کی اور فکر سخن کور کمیٹی کے رکن ادب دوست شخصیت نصیر بھلی کو تلاوت قرآن پاک سے محفل کے آغاز کی دعوت دی۔محمد یونس چوہدری انچارج رحمان فاؤنڈیشن فری ڈائلسز سینٹر سیالکوٹ نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت مبارکہ پیش کی۔ پہلے حصے میں فکر سخن یوم تاسیس منایا گیا جس میں سرپرست اعلی اعجاز غوری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا

اور فکر سخن کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خوبصورت خیالات کا اظہار کیا بانی فکر سخن سمیرا ساجد نے فکر سخن کی سال بھر کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور تنظیم کے نئے سال کے نئے تنظیمی ڈھانچے کے انتخاب کا اعلان کیا جس میں صدر،نائب صدر،جنرل سیکرٹری،سیکرٹری نشرواشاعت و دیگر عہدوں کا انتخاب کیا جائے گا۔اسی موقع پر نئے سال میں نائب صدر کے عہدے کے لیے ساجدہ چوہدری کے نام کا اعلان کیا۔لاہور اور گوجرانولہ میں تنظیمی ڈھانچے کی خوشخبری دی۔آخر میں تنظیم کے صدر اسلم شاہد نے فکر سخن اور کتاب کے اشاعتی
مراحل پر اظہار خیال کیا۔پروگرام میں فکر سخن کے عہدیداران میں،سرپرست اعلی آفتاب ناگرہ،نائب صدر ساجدہ

چوہدری،فکر سخن علم العروض کے استاد شعراء رمضان تائب اور زبیر حمزہ نے قلعہ دیدار سنگ سے شرکت کی۔پروگرام کے دوسرے حصہ کتاب رونمائی کا آغاز کیا گیا جس کی صدارت ملک کے نامور شاعر جناب مظفر ممتاز نے فرمائی صاحبِ کتاب استاد محترم صاحبِ شام بھی تھے۔کتاب پر گفتگو کے بعد مشاعرے کا آغاز کیا گیا جس میں گجرات سے علی احمد گجراتی،شیخوپورہ سے افتخار فلکی،امیر فاروق آبادی،ڈسکہ سے افتخار شاہد،گوجرانوالہ سے مرزا سیف اللہ،قلعہ دیدار سنگھ سے عصمت اللہ سیکھو، گوجرانولہ سے عبداللہ مصطفائی،سیالکوٹ سے سید تنویر عدید،ارشاد نیازی،سید مجاہد بخاری پرنسپل آف اسلامیہ کالج، مقبول شاکر سابق سی ای او سیالکوٹ،آصف علی علوی،ایوب

صابر،فریحہ باجوہ،،ایوب احمد شفیقی اور اویس عاجز نے شرکت
کرکے محفل میں رنگ بھرے۔شعراء کرام کے علاوہ جو مہمانان خاص تشریف لائے ان میں نائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ بزنس سیالکوٹ شیخ عامر مجید تھے۔ جنہوں نے صاحب شام و صاحب کتاب استاد محترم تنویر احمد تنویر اور صدر فکر سخن اور پروگرام کے چیف آرگنائزر اسلم شاہد کو چیمبر آف کامرس کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔اسی موقع پر نائب صدر فکر سخن محترمہ ساجدہ چوہدری نے صاحب کتاب استاد محترم کو نقد رقم کا تحفہ پیش کرکے فکر سخن میں ایک روایت کی بنیاد رکھی یہ مصنف کو دیا جانے والا وہ حوصلہ ہے جس سے معاشرے میں شاعر کے لیے پھیلی مایوسی کو کسی حد تک کم کر سکتا ہے۔میاں خلیل ایس سی سی آئی چیمبر آف کامرس بھی تشریف فرما تھے علاوہ ازیں صدر سیالکوٹ سن شائن لائنز کلب چوہدری رضا علی گھمن،لائن اجمل،لائن عبد العزیز، آرٹسٹ شوکت علی منہاس صاحب لاہور سے،مصنف تاریخ سیالکوٹ اشفاق نیاز,مرزا عبدالغفور کالم نگار اخبارِ جہاں،انجینئیر محمد ابرار سیالکوٹ سینئیر صحافی و کالم نگارصدر


ڈسکہ پریس کلب،چاچا کرکٹ صوفی عبدالجلیل،نمائندہ نیا پاکستان حسن اعظم،صحافی امیر علی، سمیع اللہ رپورٹر اور ان کے علاوہ بیشمار مہمانوں نے شرکت کی ہال سامعین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔مہمانوں کی تواضع چائے اور بیکری آئٹمز سے کی گئی۔سیالکوٹ کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا الگ پروگرام تھا۔جو دہائیوں تک لوگو کی یادشتوں میں محفوظ رہے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں