کلر سیداں (یاسر ملک) حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک فوج اور فضائیہ کی جانب سے قومی امنگوں کے عین مطابق دشمن کو دندان شکن جواب دینے پر گورنمنٹ ہائی اسکول کلر سیداں میں “یومِ تشکر” کی پُر وقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد فضا “پاک فوج زندہ باد” اور “پاکستان پائندہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی۔ طلباء نے ملی نغمے پیش کیے اور قومی یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔رئیسِ مدرسہ محمد خالد عباسی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے طلباء کو وطن سے محبت، اتحاد اور قربانی کا درس بھی دیا۔
تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…
غیر قانونی کرنسی کاروبار کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار – غیر ملکی کرنسی سمیت…
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…
اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…
اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…