یومِ آزادی شکرانے اور دعاؤں کے ساتھ منائیں، خطرناک سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔ ڈی ایس پی ٹریفک آصف علی خان

یومِ آزادی شکرانے اور دعاؤں کے ساتھ منائیں، خطرناک سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔ ڈی ایس پی ٹریفک آصف علی خان۔

ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آصف علی خان نے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ 14 اگست یومِ آزادی کو یومِ تشکر کے طور پر منایا جائے اور نوجوانوں کو غیر قانونی، غیر اخلاقی اور جان لیوا سرگرمیوں خصوصاً ون ویلنگ سے سختی سے روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن اللہ تعالیٰ کی عبادت اور شکر گزاری میں گزارنا چاہیئے، ساتھ ہی ان بزرگوں کو یاد کیا جائے جنہوں نے تحریکِ پاکستان میں حصہ لیا اور ہجرت کے دوران اپنی جان، مال اور عزت کی قربانیاں پیش کیں۔

ڈی ایس پی آصف علی خان نے کہا کہ 14 اگست کو شہداء اور مجاہدینِ آزادی کے لئے ایصالِ ثواب کی دعا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اللہ پاک ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، آمین