کالم

یومِ آزادی اوراتحاد بین المسلمین

14 اگست 1947 محض ایک تاریخ نہیں‘ بلکہ وہ دن ہے جب مسلمانانِ برصغیر نے قربانی، جدوجہد اور اتحاد کے ذریعے ایک آزاد ریاست حاصل کی۔ پاکستان کا قیام کسی ایک فرقے، قوم یا مسلک کی کوشش کا نتیجہ نہیں تھا، بلکہ یہ تمام مکاتبِ فکر کی مشترکہ قربانیوں کا ثمر ہے۔ شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی، اہلِ حدیث، مہاجر، پنجابی، سندھی، بلوچ اور پٹھان — سب نے ایک ساتھ کھڑے ہو کر ایک ہی نعرہ لگایا: ”پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الٰہ الا اللہ!“یہی نعرہ ہر دل کی آواز تھا اور اسی کے تحت سب نے آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا قائداعظم محمد علی جناح بار بار یہ پیغام دیتے رہے کہ مسلمان صرف مسلمان ہوتا ہے، نہ شیعہ، نہ سنی۔ اُن کی قیادت میں ہر مسلک کے لوگ شامل تھے۔
ان کی نماز جنازہ معروف دیوبندی عالم، مولانا شبیر احمد عثمانی نے پڑھائی، جو ایک تاریخی علامت ہے اتحاد کی۔ علامہ محمد اقبالؒ نے بھی ہمیشہ مسلمانوں کو فرقہ واریت سے دور رہنے کی تلقین کی اور انہیں ایک ملت بننے کی دعوت دی۔ اُن کے الفاظ آج بھی ہمارے لیے چراغِ راہ ہیں:”فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیں، کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں؟“شیعہ علماء جیسے علامہ شبیر حسن قمیؒ اور مفتی جعفر حسینؒ نے بھی کھل کر قائداعظم کی حمایت کی۔ وہ کہتے تھے کہ پاکستان کی تحریک پوری امت کی تحریک ہے، نہ کہ کسی ایک طبقے یا فرقے کی۔ یہی جذبہ ہم نے تقسیمِ ہند کے فسادات میں بھی دیکھا، جب پنجاب میں فسادات کے دوران شیعہ اور سنی ایک دوسرے کو پناہ دے رہے تھے۔
دشمن نے صرف ”مسلمان” کو مارنے کی کوشش کی تھی، اور امت نے اُس وقت اپنی اصل پہچان — اتحاد — سے دشمن کو شکست دی۔آج جب ہم یومِ آزادی مناتے ہیں، تو صرف جھنڈا لہرا دینا کافی نہیں۔ ہمیں اُس مقصد کو یاد رکھنا ہوگا جس کے لیے یہ ملک حاصل کیا گیا۔ ہمیں نفرتیں دفن کرنی ہوں گی، فرقہ واریت کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا اور محبت، بھائی چارے اور یگانگت کو فروغ دینا ہوگا۔ پاکستان تب ہی ترقی کرے گا جب ہم ”اتحاد، یقین، قربانی“ جیسے سنہری اصولوں کو اپنائیں گے۔یاد رکھیں، پاکستان سب کا ہے — اور اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ 14 اگست ہمیں آزادی کی خوشی دیتا ہے، مگر ساتھ ہی امت کے اتحاد کی یاد بھی دلاتا ہے۔ آئیے آج ہم سب یہ عہد کریں کہ:ہم سب ایک ہیں!نہ شیعہ، نہ سنی – صرف پاکستانی!پاکستان زندہ باد – اتحاد بین المسلمین پائندہ باد!

admin

Recent Posts

ایوب نیشنل پارک کے نزدیک ایک خوفناک کار حادثے کے نتیجہ میں ایک خاتون جان بحق۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)انتہائی مصروف شاہراہ ایوب نیشنل پارک کے قریب ایک گاڑی جیسے ایک خاتون…

1 hour ago

ایرانی صدر کا وزیراعظم کو ٹیلیفون،پاکستان میں سیلابی صورتحال پر متاثرین کی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ…

4 hours ago

پنجاب میں تین بڑے دریا سپر فلڈ کی لپیٹ میں آگئے 28 افراد جان بحق ۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)پنجاب کے تین بڑے دریا اس وقت سپر فلڈ کی لپیٹ میں ہیں…

4 hours ago

تھائی لینڈ کی وزیراعظم کو عدالت نے فون لیک معاملے پر عہدے سے برطرف کردیا.

اسلام آباد(اویس الحق سے)غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پائیتونگٹارن شنواترا تھائی لینڈ کے ارب…

4 hours ago

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں دو بچوں کے گاڑی میں پھنسنے کی اطلاع،

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، بچے انتہائی تشویشناک حالت میں…

7 hours ago

پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے موقع پر فری میڈیکل اینڈ بلڈڈونیشن کیمپ

کلر سیداں (یاسر ملک) پٹرولنگ پولیس کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے موقع…

9 hours ago