یوسی گف ‘ٹکٹ کی دوڑ میں امیدوارں کا اضافہ/چوہدری محمد اشفاق

گف تحصیل کلر سیداں کی تیسری بڑی یونین کونسل ہے اور یہ 1961 کو قائم ہوئی اس کے سب سے پہلے چیئرمین کیپٹن محمدیوسف منتخب ہوئے دفتر چو ک پنڈوڑی سے کہوٹہ روڈ پر بھکڑا ل کے مقام پر واقع ہے عمارت پرانی ہونے کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار ہے

۔یونین کونسل میں تین ہائی سکول ایک بنیادی مرکز صحت اور دو ڈسپنسریاں موجود ہیں۔قربانیوں کے حوالے سے دیکھا جائے تو بہت سے نام سامنے آتے ہیں جن میں گورنمنٹ ہائی سکول بھکڑال کے لیے جگہ سردار محمد حیات نے عطیہ کی یونین کونسل کے لیے جگہ فضل خان نے عطیہ کی ہسپتال کے لیے جگہ بھکڑال ہی کی ایک عورت نے جگہ عطیہ کی ٹیلی فون ایکس چینج کے لیے جگہ راجہ ظفر اور راجہ محمد بشیر ایڈووکیٹ نے عطیہ کی ۔ مرزامحمد صادق ڈھیری مرزیاں نے گورنمنٹ ہائی سکول ڈیرہ خالصہ گرلز سکول ڈھیر ی مرزیاں اور عید گاہ کے لیے جگہ خرید کر عطیہ کی اس کے علاوہ بھی بہت سے کام صدقہ جاریہ کے حوالے سے انجام دیے اور آج ان کے بھتیجے مرزا ساجد علی مرحوم چچا کے مشن کو اسی صورت میں جاری رکھتے ہوئے میدان عمل میں موجود ہیں علی اکبر مرحوم پنڈوڑی لوہاراں نے لب سڑک ڈسپنسری کے لیے جگہ عطیہ کی ہے اس یونین کونسل میں سیاسی شخصیات کے علاوہ چند اور سپوت بھی موجود ہیں جن میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے صدر ارسلان قریشی کا تعلق بھی اسی یونین کونسل کے گاؤں باولی سے ہے اور ارسلان قریشی اس وقت ن لیگ کے لیے ہر اول دستے کے طورپر کا م کر رہے ہیں اور نو جوانوں کو ن لیگ کے حوالے سے متحرک کرنے میں اہم کردار اد کر رہے ہیں پریس کلب کلر سیداں کے صدر راجہ ناصر بشیرکا تعلق بھی اس یونین کونسل کے گاؤں بھکڑال سے ہے اور صحافتی حوالے سے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں پریس کلب کلر سیداں ہی کے دو اہم رکن قیصر محمو دادریسی اور عاطف محمود ادریسی بھی اسی یونین کونسل کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اور نہایت ہی اہم گاؤں ڈیرہ خالصہ کے رہائشی ہیں سماجی اور صحافتی حوالے سے ان دونوں بھائیوں کے خدمات کا ذکر تو بہت طویل ثابت ہو گا لیکن مختصراََ اس وقت اصلاحی صحافت کا کردار ادا کر رہے ہیں اور عام لوگوں کے کام آنا اپنا فرض تصور کرتے ہیں سب سے بڑھ کر اس یونین کونسل کی اہمیت اس لیے زیادہ ہے کہ پی پی 5 کے منتخب ایم پی اے قمر السلام راجہ کا تعلق بھی اسی یونین کونسل سے ہے اور ایس ایس پی ریٹائر راجہ منور اور ڈی ایس پی راجہ طاہر بھی اسی یونین کونسل کے رہنے والے ہیں اور انہی وجوہات کی بنا پر اس کی سیاسی اہمیت بھی کچھ زیادہ ہی ہے اور سیاسی اعتبار سے تحصیل کلر سیداں کی سب سے اہم یونین کونسل مانی جاتی ہے بلدیاتی مہم ذور وشور سے شروع ہوچکی ہے اس یونین کونسل کی سیاست میں کچھ تبدیلیاں رو نما ہو چکی ہیں کیوں کہ یونین کونسل غزن آباد کے ایک بہت بڑے حصے کو یونین کونسل گف میں شامل کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس یونین کونسل میں پہلے سے موجود امیدواروں کو تھوڑی سی دشواریوں کا سامنا ضرور ہو گا بلدیاتی حوالے سے اس وقت سات چیئرمین و وائس چیئرمین کے امیدوار میدان میں موجود ہیں لیکن پینل کے حوالے سے دیکھا جائے تو راجہ فیصل ہی وہ واحد امیدوار ہیں جو اپنے وائس کے امیدوار کے ساتھ سیاسی میدان کو چاروں طرف گھیرے ہوئے ہیں باقی تمام امیدوار اکیلے ہی جانب منزل رواں دواں ہیں راجہ فیصل کا تعلق گاؤں بھکڑال سے ہے اور ایک دفعہ ناظم بھی رہ چکے ہیں بلدیاتی الیکشن بہت دھیمے اور میٹھے انداز سے لڑ رہے ہیں ان کے وائس کے امیدوار افتخار بھولا گف کے رہنے والے ہیں دونوں امیدوار ن لیگ کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے انتخابی مہم چلا رہے ہیں دوسرا اہم نام راجہ آفتاب جنجوعہ کا ہے جو پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ہیں اورتحصیل کلر سیداں سے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں یوسی گف میں پی ٹی آئی کے واحد امیدوار کے طور پر میدان عمل میں موجود ہیں اور ن لیگی پینل کا مقابلہ کرنے کے لیے بھر پور طریقے سے حکمت عملی طے کر کے بیٹھے ہوئے ہیں لیکن ابھی تک وائس چیئرمین کا امیدوار سامنے نہ لاسکے ہیں چوتھے امیدوار چوہدری غلام سرور ہیں جو چیئرمین کے امیدوار کے طور پر اعلان کیے ہوئے ہیں تعلق ڈیرہ خالصہ سے ہے مسلم لیگ ن رابطہ کمیٹی کے ممبر بھی ہیں اور سیاسی لحاظ سے بہت معتبر جانے جاتے ہیں وائس کا امیدوار ڈھونڈنا ابھی باقی ہے پانچویں امیدوار چوہدری زاہد اقبال ہیں تعلق چھپر گاؤں سے ہے مذہبی لگاؤکی وجہ سے نہایت ہی قابل احترام شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں اور سیاسی لحاظ سے بہت میچورٹی رکھتے ہیں جب بھی ملاقا ت ہوتی ہے بہت اچھے انداز میں پیش آتے ہیں اور سب سے بڑھ کر ان کی خوبی یہ ہے کہ اپنے بچوں کو مذہب کی طرف راغب کیا اور تین بچوں کو قرآن پاک کاحافظ بنایا ہے چھٹے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری فرحت محمود ہیں جن کا تعلق اس یونین کونسل میں شامل ہونے والے نئے موضع جات میں سے چنام سے ہے اور پچھلے ایک سال سے عوام کے درمیان موجود ہیں نوجوان امیدوار ہیں اکثر ان کو دیکھا گیا ہے کہ وہ کسی نہ کسی شخص کے ساتھ اس کا کوئی کام کروانے جارہے ہوتے ہیں ان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کے ساتھ ایک بہت بڑی مضبوط ٹیم موجود ہے جو ان کا حوصلہ بڑھائے ہوئے ہے وائس کا امیدوار ابھی تک تلا ش کرنا باقی ہے ساتویں امیدوار برائے وائس چیئرمین ملک شعیب ہیں ان کا تعلق بھی چنام ہی سے ہے پہلی بار سیاست میں داخل ہوئے ہیں لیکن سیاسی نہیں ہیں بہت سارے امیدوار اپنے لیے وائس چیئرمین ڈھونڈ رہے ہیں لیکن یہ واحد امیدوار ہیں جن کو چیئرمین کے امیدوار کی تلاش ہے ان کے علاوہ کونسلر شپ کے لیے جو امیدوار میدان میں آچکے ہیں ان میں سے ملک انوار جن کا تعلق باولی سے ہے پچھلی دفعہ کسان کونسلر کے امیدوار تھے لیکن اس دفعہ اپنے ووٹروں برادری اور دوستوں کے اصرار پر جنرل کونسلرکے امیدوار ہیں اور ن لیگ رابطہ کمیٹی کے ممبر بھی ہیں دوسرا نام چوہدری یاسمین تعلق چھپر سے ہے تیسرے ماسٹر محمد ضمیر چوک پنڈوڑی نئی آبادی کہ رہنے والے ہیں ریٹائر ڈ ٹیچر ہیں اور علاقہ بھر میں نہایت ہی احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں راجہ آفتا ب جنجوعہ کے علاوہ چیئرمین و وائس چیئرمین شپ کے لیے موجود تمام امیدوار ن لیگ کا پلیٹ فارم استعمال کر رہے ہیں ٹکٹ کس کا مقدر بنے گا یہ فیصلہ تو آنے والے دنوں میں ہوگا ٹکٹ کے فیصلہ کے بعد چند امیدوار میدان سے غائب ہو جائیں گے اور صرف تین پینلز کے درمیان مقابلہ متوقع ہے ن لیگی پینل کا اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے پینل سے ہی ہو گا کیوں کی پاکستان تحریک انصاف راجہ آفتاب کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے مذکورہ یونین کونسل میں اپنی جڑیں کافی حد تک پھیلا چکی ہے جس کی وجہ سے آئندہ کی سیاست میں زبردست تبدیلی دیکھنے کو ملے گی ۔{jcomments on}

 

اپنا تبصرہ بھیجیں