چوکپنڈوڑی(شہباز رشید چوھدری نماٸندہ پنڈی پوسٹ) حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام بھکڑال یو سی گف میں محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کی طرف سے ایک روزہ موباٸل کورونا ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح کیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت ہر عمر کے افراد کو کورونا ویکسین ان کے اپنے علاقے میں جا کر لگائی جائے گی۔ کورونا ویکسینیشن موباٸل سنٹر کی افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر عبداللہ محمود نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر راجہ راشد سلطان ، ایڈمن وین ذوالفقار علی، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر راجہ جمال ، ڈاکٹر عابدہ حبیب ، ڈسپنسر ملک عمیر، سٹف نرس کشف غزالی موجود تھے ۔علاقے میں موبائل ویکسینیشن سنٹر قائم کرنے کے حوالے ADC راولپنڈی کی طرف سے انتظامات کو سراہا گیا اور انتظامیہ کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…