کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)یوسی بشندوٹ دھیری راجگان میں وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے عوام دوست ویژن اور صحت عامہ کے فروغ کے مشن کے تحت ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا اہتمام سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) یوسی بشندوٹ راجہ خالد محمود اور سابق یوتھ کونسلرمحسن علی راجہ کی زیرِ نگرانی کیا گیا۔
اس فری میڈیکل کیمپ میں تقریباً دو سو سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا، جبکہ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ مقامی عوام نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عوامی خدمت کا ویژن حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔
راجہ خالداورسابق یوتھ کونسلر محسن علی راجہ نے اس موقع پر مشترکہ بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آرہی ہے۔ دیہی علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد عوامی ریلیف اور بہبود کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں، اور ان کی قیادت میں پنجاب ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…
اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…
اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…
"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…