ینگ پولیس آفیسر ایس ایچ او تھانہ کھنہ عامر حیات نے بلا آخر ہائی پروفائل کیس گینگ ریپ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ،

اسلام آباد (حماد چوہدری) ینگ پولیس آفیسر ایس ایچ او تھانہ کھنہ عامر حیات نے بلا آخر ہائی پروفائل کیس گینگ ریپ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے انکشافات نے زمین ہلا کر رکھ دی ۔ایک ملزم وارداتِ سے 10 دن قبل جیل سے رہا ہوا صرف 10 دن کے اندر ملزم نے 7 زیادتی کی وارداتیں کی ، جس میں سے صرف دو تھانہ کھنہ اور تھانہ کورال کی وارداتِ رپورٹ ہوئی جِس کی باقاعدہ ایف آئی آر درج ہوئی ۔ملزم 40 سے زاہد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ، ملزم 15 سے 17 سال کے نوجوان لڑکوں کو ذیادتی کا شکار کرتا رہا ، ملزم ساتھی کی مدد سے نوجوان لڑکوں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ، ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اُسکی نو عمری میں جب وہ ٹرک ڈرائیور تھا اُسے بھی اسی طرح ذبردستی متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ملزمان نے اس کے علاوہ چوری ، ڈکیتی کے سنگین جرائم کا بھی انکشاف کیا ہے ، ملزم متعدد مقدمات میں سزا یافتہ ہے ، زیادتی کے اکثر کیسیز میں نوجوان لڑکوں نے مزید رسوائی کے ڈر سے پولیس رپورٹ درج نہیں کروائی۔اس خطرناک اور سیریل ریپسٹ کی گرفتاری ، اور انکشافات بلا شبہ اسلام آباد پولیس کی ایک غیر معمولی کامیابی ہے ، اس ینگ قابل آفیسر نے کم ٹائم میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ، دن رات ایک کرکے اپنی اور محکمے کی ساکھ اور معیار کو اور بلند کیا ، اس کیس میں محترم ڈی آئی جی صاحب آپریشنز اور خصوصی طور پر آئی جی صاحب اسلام آباد پولیس نے ذاتی دلچسپی لی اور لمحہ بہ لمحہ اِس کیس کی پروگریس پر رپورٹ طلب کی ، یقیناً یہ بہترین کمبینیشن اس بڑی کامیابی کی وجہ بنا ۔