یافتنی

یافتنی معروف صحافی و کالم نگار شہزاد حسین بھٹی کی دوسری تصنیف ہے جو حالات حاضرہ اور معاشرتی مسائل پر ملک کے موقر جریدوں میں شائع ہونے والے مطبوعہ کالمز کا مجموعہ ہے مصنف نے نہایت دلیری اور نڈر ہوکر ملکی حالات کا تجزیہ پیش کیا ہے بڑھتے ہوئے مسائل اور قیام پاکستان سے لیکر آج تک ہونے والے حالات کو دلیل کے ساتھ پیش کرکے ذمہ داروں کی نشاندہی کی ہے تاریخ اور سیاست کے طالب علم کے لیے ان یہ کتاب بڑی مفید ثابت ہوسکتی ہے شہزاد حسین بھٹی کی تصنیف کمرہ نمبر 109اس سے قبل بھی منتخب کالموں کا مجموعہ شائع ہوچکی ہے شہزاد حسین بھٹی صحافتی و ادبی حلقوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں ان کے کالمز مختلف قومی اخبارات میں اکثر و بیشتر شائع ہوتے رہتے ہیں اور وہ پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کے ساتھ بھی منسلک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں