کالم

یاد رفتگان حاجی محمدشفیق ‘دیندار شخصیت


الحمداللہ دین کے ساتھ مضبوط تعلق کی وجہ سے ہزاروں مخلص دوست اور بھائی ملے، آج کے مایوس کن حالت میں میری تحریریں جب ہمارے پڑھنے والوں کی نظروں سے گزرتی ہیں تو میرے دوست فون کرکے بتاتے ہیں یا ملاقات کے موقع پر بتاتے ہیں کہ آپ کی تحریروں نے ہمیں نئے سرے سے حوصلہ دیا کہ یہاں سب کچھ منفی نہیں بلکہ ہمارے ارد گرد پھیلے ہوئے ہزاروں انسان اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کررہے ہیں،
اس پر میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کررہا ہوں کہ میری ان تحریروں سے ہزاروں انسانوں تک ایک مثبت پیغام پہنچ رہا ہے ہمارے ارد گرد بہت سارے مخلص انسان خاموشی سے اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے ان مخلص انسانوں کا پیغام عام بندوں تک پہنچایا جائے‘ آج اپنے بہت ہی محض دوست اور مخلص انسان حاجی محمد شفیق کی صاف ستھری زندگی کے چند اوراق کھول کر آپ کے سامنے رکھنے لگا ہوں، حاجی محمد شفیق یکم جنوری 1954 کلری یوسی بسالی برخودار کے گھر پیدا ہوئے، ان کے والد صاحب ایک زمیندار تھے، حاجی محمد شفیق نے میٹرک کا ہائر سیکنڈری اسکول بسالی سے پاس کیا اس کے بعد 14 فروری 1972 پاکستان فوج میں بھرتی ہو گئے، فوج میں رہ کر ایف اے کیا، پاکستان فوج میں 22 سال مختلف محاذوں پر خدمات سرانجام دینے کے بعد 14 فروری،1994کو پنشن لیکر گھر آگئے، ملازمت کے دوران 1987 میں انھوں نے حج کی سعادت حاصل کی، گھر پنشن آنے کے بعد انھوں نے کھیتی باڑی شروع کردی ساتھ ساتھ ان کے پاس بسالی ڈاکخانہ کا سب پوسٹ آفس تھا یہ کام وہ خدمت کے جذبے کے تحت کرتے تھے وہ چاہتے تھے کہ کلری گاؤں کے بوڑھے،ضعیف اور بیوہ عورتوں کو بسالی نہ جانا پڑھے ان کی زندگی بہت مصروف تھی لیکن اس کے باوجود ہر روز بسالی ڈاک خانے میں جاتے گاؤں کے خطوط پارسل اور پنشن لا کر بوڑھے اور معزور اور بیوہ کے گھروں میں پہنچاتے، میری ان سے 2007 بابو عبدالزاق صاحب کے ساتھ ان کے گھر ملاقات ہوئی ان سے پختہ تعلق بنا، جو ان کی زندگی کے آخری سانس تک رہا،اب الحمداللہ ان کے بچوں کے ساتھ مضبوط تعلق ہے، ان کے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ رہتی، ان کی زبان پر کوئی شکایت نہیں تھی، جب سے وہ پنشن آئے ان کے گھر ترجمان القرآن باقاعدگی کے ساتھ آرہا تھا وہ ترجمان القرآن کے باقاعدہ قاری تھے وہ غیبت، حسد اور بغض سے کوسوں دور تھے وہ نماز باجماعت ادا کرتے، کسی سے بحث نہیں کرتے تھے بہت ہی مہمان نواز تھے کہتے تھے گائے اس لیے رکھتا ہوں تاکہ جب آپ جیسے دوست آئیں تو خالص دودھ کی چائے پی سکیں، ان کی محبت دودھ کی طرح پاک اور خالص تھی ان کے دو بھائی محمد رفیق اور غلام فرید ہیں ان کو اللہ نے پانچ بیٹے دئے ہیں، محمدرضا، محمدوہیب، محمدمزمل، محمدشعیب اور سیف الرحمان، الحمداللہ پانچوں محنت کرکے اپنی اپنی زندگیاں احسن طریقے سے گزار رہیں ہیں، پانچوں بیٹے الحمداللہ باپ کی طرح دیندار، مخلص اور باپ کے رشتوں کو لیکر چلنے والے ہیں، حاجی صاحب نے اپنی زندگی بھرپور اور متحرک گزاری، تقریباََ ایک مہینے بیمار رہے اس بیماری کے دوران ان کے پاس تین دفعہ حاضری دی جب آخری دفعہ ان سے ملنے کے لئے بابو عبدالزاق اور محمد اعجاز کے ساتھ 18 جنوری 2019 ان کے پاس حاضری دی ان کو کافی تکلیف تھی میرے انکھوں سے آنسو گرے انھوں
نے اس تکلیف میں بھی کہا کہ مرزا صاحب دعا کریں اور پریشان نہ ہوں لیکن مجھے انداذہ ہو گیا تھا اب ان سے شاید ملاقات نہ ہوسکے دوسرا خیال تھا کہ ان کے جانے بعد اس گھر کے دروازے بند تو نہیں ہو جائیں گے ٹھیک دو دن بعد 20 جنوری 2019 سیفی کا فون آیا مرزا صاحب ابو چلے گئے فوراََ زبان سے نکلا نفس مطمئن اپنی منزل پر پہنچ گیا، جب ان کے گھر پہنچا تو میرا بھائی گہری نیند سورہا تھا لیکن ان کے چہرے پر اطمینان اور سکون تھا انھوں نے حلال کمایا اور بچوں کو حلال کھلایا، وہ حسد‘ بغض‘ نفرت اور ہر طرح کے فتنوں سے پاک زندگی گزار کر آج اپنے رب کے پاس جارہے تھے اس لئے ان کے چہرے پر اطمینان تھا اللہ ان کی اگلی ساری منازل آسان فرمائے ان کی اہلیہ محترمہ اور ان کے بچوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا فرمائے الحمد اللہ اس گھر اور ان کے بچوں کے ساتھ گہرا تعلق رابطہ ہے ان شاء اللہ زندگی کے آخری سانس تک یہ تعلق رہے گا اللہ تعالیٰ سے دعا جنت میں ہمیں پھر اگھٹا کر دے‘ اب بھی صورت حال یہ ہے کہ ایک ہفتہ گزرے بسالی سے بابو عبدالرزاق، بابو اختر محمود ملک اور محمد اعجاز کا فون آتاہے کہ کب ملنے کے لیے آؤ گے اللہ سب کی زنگیوں میں برکت عطا فرمائے اور سب کے گھروں پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے امین ہمیں سیدھے راستے پر چلائے رکھے ہمارے والدین کی مغفرت فرمائے اور ہماری اولادوں کو ہماری انکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔آمین

تحریر: خالدمحمودمرزا

admin

Recent Posts

دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…

5 hours ago

جہلم پولیس کی کارروائی جسم فروشی میں ملوث تین افراد گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…

5 hours ago

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

7 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

10 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

16 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

19 hours ago