شاہ باغ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چمبہ کرپال میں وزیر تعلیم کی ہدایات کے مطابق لاہور سیتشریف لاء گئی انسپکشن ٹیم نے مورخہ 27 اگست کو تفصیلی وزٹ کیا۔ ٹیم کے ممبران میں ایڈیشنل سیکرٹری اور سیکشن آفیسر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،، ڈویژنل ڈائریکٹر راولپنڈی کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کے افسران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈ ری راولپنڈی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ایجوکیشن راولپنڈی، تحصیل کے ایجوکیشن افسران اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز شامل تھے
ٹیم نے سکول کے سالانہ نتائج 2025 جماعت نہم و دہم پے ہیڈ مسٹریس اور تمام سٹاف کو شاندار کارکردگی کو سراہا ہے کہ ہ ہ اتنے پسماندہ علاقے میں روزانہ 3-4 گھنٹے کا سفر طے کر کے آنے والے اساتذہ کی محنت کی وجہ سے ہی یہ کا میابی حاصل ہوئی وزٹ کے دوران جماعت دہم کی طالبات سے سبق بھی سنا گیا اور ہوم ورک کاپیاں بھی چیک کی گئیں
نیز سکول میں صرف ایک کلاس فور ہو نے کے باوجود سکول کی بہترین صفائی پر شاندار الفاظ میں داد دی گئی۔ سکول کے ECE روم،آفس،فرنیچر، پینٹنگ، آئی ٹی لیب کی بے حد تعریف کی گئی، آئی ٹی لیب میں موجود طالبات سے کمپیوٹر کے بارے میں بھی سوالات کئے گئے اور اس دوردراز علاقے میں کمپیوٹر کی تعلیم دینے پر سراہا گیا طالبات کے واش روم کی صفائی خاص طور پر چیک کی گئی۔
سکول کے داخلی گراونڈ میں موجود پودوں کی تعریف کی گئی ارو ان کے ساتھ تصاویر بھی لی گئیں سکول گیلری میں موجود تصاویر دیکھ کر سکول میں منعقد ہونے والے فنکشنز کی بے حد تعریف کی گئی ریگولر ہیڈ، کلرک اور میتھ ٹیچر کی غیر موجودگی نیز صرف ایک کلاس فور کی موجودگی کے ساتھ سکول کے انتظامات بہترین طور پر چلانے پر ہیڈ مسٹریس عائشہ رمضان کو افسران نے اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے
اہلیان علاقہ نے بہترین کارکردگی پر محکمہ سکول ایجوکیشن کی طرف سیمیڈم عاشہ رمضان کو تعریفی سرٹیفیکیٹ ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈم عائشہ رمضان جیسی با صلاحیت ہیڈ مسٹریس ہمارے لیئے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں جبکہ ہیڈ مسٹریس نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنے سکول کی ترقی کیلیئے محنت کا سلسلہ جاری رکھیں گی