ہونہار گرائمر سکول روات میں سالانہ تقریب تقسیم کا انعقاد

آصف شاہ/پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے

ہونہار گرائمر سکول روات میں سالانہ تقریب تقسیم کا انعقاد کیا گیا جس میں فیڈرل ڈائریکٹیویٹ آفس ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونیوالے کلاس

پنچم کے امتحان میں سکول سے ٹا پ ٹین پوزیشن اور بورڈ میں سکالر شپ حاصل کرنیوالے طالبعلموں کو لیپ ٹاپ اور دیگر تحائف دیئے گئے تقریب میں ہونہار طالب علموں‘ والدین اور سکول کے اساتذہ کرام نے بھر پور شرکت کی‘ مہان خصوصی چیئرمین یونین کونسل روات چوہدری اظہر محمود اور مقامی اخبار ہفت روزہ پنڈی پوسٹ کے چیف ایڈیٹر عبدالخطیب چوہدری تھے تقریب اس حوالے سے منفرد تھی کہ اس کا آغاز سکول کے ہی ہونہار طالب علموں شہریار یاسر ‘ خدیجہ‘زین عباس‘ عبداللہ اور عروہ نورنے بالترتیب تلاوت قرآن پاک‘ہدیہ نعت اور حدیث مبارکہ سے
کیا اور شرکاءسے داد حاصل کی اس موقع پرمنتظم عامر نوید نے اپنے مختصر خطاب میں کہا ہے کہ سکول میں پوزیشن ہولڈر اور نمایاں نمبر حاصل کرنے والے طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہرسال انعامات و تحائف سے نوزا تو جاتا ہے لیکن بڑی تقریب کا اہتمام نہیں کیا جاتا رہا ہے لیکن اب کی بار ایک ابتدائی سطح سے اس کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں صرف پوزیشن ہولڈر طالبعلموںکے والدین کو ہی مدعو کیا گیاہے تاکہ طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی عزت افزائی ہو انعامات دینے کا سلسلہ شروع کرنے سے پہلے انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی نہیں کہ اپنی تقریبات میں کسی سیاسی شخصیت کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جائے لیکن یونین کونسل روات کے چیئرمین اظہر محمود ایک ایسی شخصیت ہیں جوکہ علاقہ کے ترقی کیلئے نہ صرف خواہاں بلکہ وہ عملی طور پر کام کررہے ہیں ان کی خدمات اور تعلیمی انقلاب برپا کرنے کیلئے کاوشوں

کی بدولت کے مدنظر دعوت دی گئی ان کی آمد ہمارے لیے اعزاز ہے امیدہے کہ وہ اپنے خطاب میں طالب علموں کو ایک اچھا پیغام دینگے انہوں نے کہا کہ سکول ہذا میں جدید دور تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی جانب خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طالبعلم نہ صرف اچھے پاکستانی بلکہ باکردار مسلمان بھی بنیں اس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ادارہ میں قرآن و حدیث کی خصوصی تعلیم کیلئے قاری قاسم الحق اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی اولاد کو ایک اچھا مسلمان اور کردار شہری بنانے کیلئے ان کیلئے خود رول ماڈل بنیں سال 2016,17,18کے منعقدہ امتحان میں عروہ نور نے 561نمبر حاصل کر کے پہلی ‘آئمہ طاہر نے 550نمبر حاصل کر کے دوسری‘ایمان نواز نے 543نمبر حاصل کر کے تیسری حاذقہ ماہین نے 539نمبر لے کر چوتھی‘ محمد سیف الزمان نے 537نمبر لے کر پانچویں ‘رامین فاطمہ نے 533نمبر لے کر چھٹی بسمہ شاہد نے 525نمبر لے کر ساتویں ‘اسمارہ ظفر نے 522نمبر لے کر آٹھویں‘ مومنہ فیاض نے 516نمبر لے کر نویں اور زین بشارت نے 507لے کر دسویں پوزیشن حاصل کی ان میں سکول ہیڈ ٹیچر اور کلاس انچارنج نے انعامات اور تحائف تقسیم کیئے ۔ جبکہ آئشہ صدیق ‘ سعد منیر ‘ محمد سیف زمان‘ اور عروہ نور نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ کے تحت منعقد ہونے والے

پرائمری سٹینڈرڈ امتحان میں سکالرشپ حاصل کی اور سکول کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی لیپ ٹاپ کے انعامات مختص کیے گئے جو کہ چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبدالخظیب چوہدری اور چیئرمین یوسی روات چوہدری اظہر محمود کے ہاتھوں سے تقسیم کیے گئے اس موقع پر چیئرمین چوہدری اظہر محمود نے اپنے خطاب میںوالدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بچوں پر مذید توجہ دیں تاکہ آگے جاکر مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کریں، موجودہ وقت میں پاکستان کی ترقی میں تعلیم ہم کردار ادا کرسکتی ہے اور تعلیم یافتہ معاشرہ ہی کسی بھی مہذب قوم ہونے کی نشاندہی کرتاہے، پاکستان میں حکومتی سطح پر بہت بڑے بڑے نام آئے مگر تعلیم کیلئے کوئی خاص کام نہیں کیا گیا میں نے 2016میں یونین کونسل میں 50لاکھ روپے خرچ کئے اور تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنائے کیلئے میں نے وزیراعظم اور وزراءکو خط لکھ کر خصوصی توجہ دلائی میں یورپ چھوڑ کر پاکستان میں خدمت کرنے آیا ہوں، دینی تعلیم پر بھی توجہ دیں اور اپنے آپ کو حرام سے بچائیں اس سے آپ کو دینی اور قلبی سکون حاصل ہوگا۔ پاکستان میں جزا و سزا کا نظام لاگوہوجائے تو پاکستان کا نظام درست ہو سکتا ہے، پاکستان میں دنیا کی بہترین نعمتیں ہیں ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے،آخر میں منتظم عامر نوید نے مہمان عبدالخطیب چوہدری اور مہمان خصوصی چوہدری اظہر محمود کو دینی کتب کے تحائف پیش کیے

اپنا تبصرہ بھیجیں