اہم خبریں

ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے طلبہ کیلئے ہیلپ لائن قائم

لاہور (پنڈی پوسٹ نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دے دی ہے۔ دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقررکیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10ہزارکر دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں سیکنڈ، تھرڈ اور فور تھ سمسٹرکے لئے ہونہار سکالرشپ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے

۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے طلبہ کے لئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لئے کم از کم65فیصداہلیت مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ ہر بچے کا حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔

تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے۔ دل چاہتا ہے ہر بچے کو لیپ ٹاپ ملے۔ لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں۔میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں اپلائی کرے فیس ہم دیں گے۔ماں کی طرح سوچتی ہوں، ہربچے کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہونہار سکالر شپ کے لئے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے مقرر کیا جائے گا۔ طلبہ کے لئے کسی بھی سکیم میں فنڈز کی فراہمی رکاوٹ بننے نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں پنجاب میں ایک روزہ وی سی کانفرنس،ٹیک ایکسپوکی منظوری بھی دے دی گئی

admin

Recent Posts

دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…

3 hours ago

جہلم پولیس کی کارروائی جسم فروشی میں ملوث تین افراد گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…

3 hours ago

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

5 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

8 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

14 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

17 hours ago