ہم نے برسوں تک تبدیلی کے خواب دیکھے، لیکن بدقسمتی سے ہمارے خوابوں کو سیاست کی دھول میں دفن کر دیا گیا ہمیں وعدے تو بہت کیے گئے، لیکن ان وعدوں کا انجام صرف بینروں اور جلسوں تک محدود رہا۔
ہمارا حلقہ بنیادی سہولیات سے محروم رہا:نہ تعلیم کا مناسب انتظام،نہ صحت کا مضبوط نظام،نہ نوجوانوں کے لیے روزگار،نہ خواتین کے لیے آسانیاں،نہ چھوٹے کاروبار کی سرپرستی،اور نہ ہی ترقی کا کوئی پائیدار نقشہ۔لیکن اب وقت نے کروٹ لی ہے۔
اب اس حلقے کی آواز بن کر کھڑ ا ہوں میں جو سیاست کو خدمت سمجھتا ہے،جس کی ترجیح صرف ووٹ نہیں، عوام کا فلاح ہے،جو باتوں سے نہیں، کام سے پہچانا جاتا ہے۔مختصر وقت میں یہ ثابت کیا ہے کہ:
عوامی خدمت ممکن ہے,
مسائل کا حل موجود ہے اور خلوص نیت سے منزل تک پہنچا جا سکتا ہے. آج ہر گلی میں بہتری کا آغاز ہو رہا ہے، یونین کونسل کی سطح پر مشاورت ہو رہی ہے،
ہر فرد کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم کیا گیا ہے۔
یہ حلقہ اب جاگ چکا ہے۔یہ حلقہ اب کسی سہارے کا محتاج نہیں،
بلکہ ایک باوقار قیادت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
ہم سب کو چاہیے کہ ایک دوسرے کا ساتھ دیں،ایک دوسرے کو مضبوط کریں،کیونکہ یہی ہمیں اندھیروں سے روشنی کی طرف لے جا سکتی ہے۔ ان شاء اللہ،یہ حلقہ ترقی، خدمت اور شعور کی نئی پہچان بنے گا۔
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیر گینگ…
کراچی(حذیفہ اشرف سے)عالمی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سمندر میں موجود فائبر آپٹک کیبل کی…
لاہور (حذیفہ اشرف سے)تحریکِ لبیک پاکستان (TLP) نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی…
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرو بس سروس، سڑکوں کی مرمت، خصوصی صفائی مہم اور…
اٹک میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں…