اہم خبریں

ہمیں نظام کو بدلنا ہوگا: شاہد خاقان عباسی

لاہور (پنڈی پوسٹ نیوز)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہمیں نظام کو بدلنا ہو گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے اسی سوچ پر آپریٹ کرتے ہیں جو چیف منسٹر کے منہ سے نکلتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چیف منسٹر کے منہ سے نکلا ڈائریکٹو بن جاتا ہے اور کام شروع ہو جاتا ہے۔عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ڈیموکریسی کے بغیر آپ کا ملک نہیں چلے گا، پاکستان میں جو گروتھ ہوئی ہے وہ ڈیموکریٹک دور میں ہی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایوب خان کے زمانے میں گروتھ آئی، اگر وہ دور ڈیموکریٹک دور ہوتا تو اس سے بھی بہتر گروتھ ہوتی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اس وقت پرائیویٹائزیشن کی جب کسی ملک نے نہیں کی تھی، ہم نے بینک بیچے، سیمنٹ بیچی اور فرٹیلائزر بیچا۔

شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپ کے پاس تعلیم ہونی چاہیے، ڈگری نہیں، آپ کے پاس دنیا کا تجربہ ہونا چاہیے۔

admin

Recent Posts

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

4 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

7 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

8 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

11 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

11 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

11 hours ago