علاقائی

ہمیں اولاد کو بتانا ہو گا والدین کی اہمیت اور خاندانی نظام کیا ہے،امیر عبدالقدیر اعوان

حضرت آدم ؑ کا وجود جب مٹی اور گارے کے درمیان تھا میں (حضرت محمدﷺ) اس وقت بھی اللہ کا رسول تھا۔امام الا نبیاء کو مبعوث فرما کر اللہ کریم فرماتے ہیں کہ بندہ مومن پر میرا یہ سب سے بڑا احسان ہے۔انسان کی تخلیق میں ہے کہ اس نے کسی نہ کسی کو سجدہ ریز ہونا ہے۔ بندہ مومن در در سجدے کرنے کی بجائے اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوتا ہے جو اسے ہر چوکھٹ سے آزاد کر دیتا ہے۔جو نظریات مخلو ق نے اپنے قائم کیے وہ اقوام ہمیشہ ناکام رہیں اور کامیابی ان کا مقدر ہوئی جنہوں نے اللہ اور اللہ کے نبی ؑ کی بات کو بنیاد بنایا۔خالق کائنات بہتر جانتے ہیں کہ میرے بندے کو کیا پسند ہے؟اس کے لیے کیا بہتر ہے اللہ کریم ایک ایک پہلو میں تربیت فرما رہے ہیں۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسہ کا conecticut امریکہ میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ قلب انسانی وجود میں بادشاہ کی حیثیت رکھتا ہے جو کیفیات کا بھی گھر ہے۔ایسے لوگ بھی دیکھے جن کے پاس دنیا کی ہر شئے ہے لیکن دلی اطمینان نصیب نہیں ہے اور ایسے بھی دیکھے جن کے پاس ایک وقت کا کھانامیسرہے لیکن دوسرے وقت کا نہیں ان کو قلبی اطمینا ن نصیب ہے۔دلی اطمینا ن کے لیے نور ایمان شرط ہے۔جب اس دل میں نور ایمان آتا ہے پھر میری پسند،میری مرضی یہ بات ختم ہو جاتی ہے ہر شئے اللہ کی طرف چلی جاتی ہے جیسے میرے اللہ کو پسند،بندہ اللہ کی پسند میں ڈھل جاتا ہے۔صحت آئے یا بیماری اللہ کا شکر ادا کرتا ہے تنگدستی ہو یا فراخی اسی کی بارگاہ پر رہتا ہے۔گلے شکوے نہیں کرتا یہی وجہ ہے کہ اس کا دل مطمئن رہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محبت رسول ﷺ صرف دعوی کا نام نہیں اس محبت میں وہ خلوص چاہیے جو آپ ﷺ کے اتباع تک لے جائے۔جو ہمیں اپنے اللہ کے روبرو کر دے۔اس کے لیے تزکیہ نفس کی ضرورت ہے جو اللہ اللہ کرنے سے نصیب ہوتا ہے جسے شعبہ تصوف کہتے ہیں۔اللہ کے نام کی تکرار بندے کو اللہ کے روبرو کر دیتی ہے۔ہمیں اپنے ساتھ ساتھ اپنی اولاد کی تربیت کی بھی ضرورت ہے آج کی سکرین ہم سے ہماری اولادیں چھین رہی ہے ہمیں انہیں بتانا ہوگا کہ والدین کی اہمیت کیا ہے خاندانی نظام کیا ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کینیڈا اور امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں مختلف شہروں میں کانفرنسز سے خطابات کر رہے ہیں۔اس کے بعد Baltimore،Catonsville،West chester اور Downingtown میں پروگرامز ہوں گے جن میں حضرت شیخ المکرم خطاب فرمائیں گے

Shahzad Raza

Recent Posts

اسپائر اکیڈمی، واہ ماڈل ٹاؤن کیمپس میں سرٹیفکیٹ تقسیم تقریب

واہ کینٹ ( عمیر بھٹی) اسپائر اکیڈمی واہ ماڈل ٹاؤن کیمپس میں انگلش لینگویج کورس…

9 minutes ago

راوت پولیس اہلکاروں پر شہری سے تشدد اور رقم ہتھیانے کا الزام

راولپنڈی (حماد چوہدری) راولپنڈی کے رہائشی شہری علی امیر خان نے ایس ایچ او تھانہ…

3 hours ago

پنجاب میں عام بلدیاتی انتخابات مارچ 2026 میں کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (حذیفہ اشرف) — الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں عام بلدیاتی…

4 hours ago

جسٹس اعجاز اسحاق کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے خلاف…

4 hours ago

گوجرخان صوبائی محتسب پنجاب کی عوامی آگاہی مہم اور کھلی کچہری کا انعقادگوجرخان

صوبائی محتسب پنجاب کے دفتر کی جانب سے عوامی آگاہی مہم اور کھلی کچہری کا…

6 hours ago