تحریر:تیمور حسن
پاکستان اور مسلم امہ اس وقت بہت سے بڑے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں فلسطین کا مسئلہ‘شام کی خانہ جنگی‘ عراق‘ایران کی کشیدگی اور پاکستان کے اندرونی معاملات‘ یہ سب ہماری توجہ کے حقدار ہیں۔مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ آج کل ہمارے ملک میں میڈیا اور عوام کی توجہ کا مرکز کچھ اور ہی ہے۔ شعیب ملک اور ثناء کی شادی جیسے معاملات اہمیت اختیار کر گئے ہیں یہ دونوں کی ذاتی زندگی کا فیصلہ ہے، مگر ہمارے ملک کے لیے یہ خبر اہم نہیں ہونی چاہیے۔ہمارا معاشرہ ان مشہور شخصیات کی زندگیوں میں اس قدر دلچسپی لیتا ہے کہ اصل مسائل کو نظر انداز کر دیتا ہے۔ ایسے میں ہمیں خود سے یہ سوال کرنا چاہیے کہ کیا یہ واقعی ہماری ترجیحات کا صحیح تعین کرتا ہے؟ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی توجہ کو اہم مسائل کی طرف مرکوز کریں۔ فلسطین، شام، اور دیگر خطوں کے مسائل، ہماری معیشت، تعلیم، صحت، اور ماحولیاتی تبدیلیاں – یہ سب ہمارے لیے زیادہ اہم ہونے چاہئیں۔ ہماری امت کی ترقی اور خوشحالی انہی میں مضمر ہے، نہ کہ کسی فلمی یا کھیل کی شخصیت کی زندگی(تیمور حسن)
70