Categories: اہم خبریں

ہزارہ صرف ایک خطہ نہیں بلکہ ایک شناخت ہے۔ سردار یاسر کرلال

اسلام آباد (سردار آفتاب اقبال)
اس شناخت کو ایک بااختیار صوبہ بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم سب مل کر سنجیدگی سے آواز بلند کریں۔ وقت آ گیا ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر صوبہ ہزارہ کے مستقبل پر غور کیا جائے۔
ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق لینا ہوگا۔ ذاتی مفادات اور وقتی فائدوں نے ہمیشہ تحریک کو کمزور کیا، لیکن آج بھی اگر عوام متحد ہو جائیں تو صوبہ ہزارہ کا قیام ناممکن نہیں۔ یہ خطہ وسائل سے مالا مال، محنتی لوگوں کا مسکن اور ایک خودکفیل صوبے کے طور پر اپنی پہچان رکھتا ہے۔
ہزارہ وال اب صرف تماشائی نہ رہیں، بلکہ عملی کردار ادا کریں۔ اپنی نسلوں کو ایک باعزت اور مضبوط شناخت دینے کے لیے کھڑے ہوں۔ یہ جدوجہد کسی ایک جماعت کی نہیں، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
“صوبہ ہزارہ ہمارا حق ہے، ا

ور حق کبھی خیرات میں نہیں ملتا، اسے حاصل کرنا پڑتا ہے۔ ہر الیکشن میں ہم ھزارے والوں کو لالی پاپ دیا جاتا ہے ہمارے نمائندے پارٹیوں کے غلام ہیں یہ اپنی پارٹی میں بول کر اپنا حق نہیں لے سکتے صوبہ ھزارہ تب بنے گا جب جرت مند لوگوں کو اسمبلیوں میں پہنچایا جائے گا سردار یاسر کرلال کا کہنا تھا کہ  ھزارہ الیکٹرک کمپنی کا کوئی فائدہ نہیں یہ عوام کو دھوکا دیا جارہا ہے سب سے زیادہ بجلی ہمارے صوبے میں پیدا ہوتی اور لوڈشیڈنگ سب سے زیادہ ہمارے شہروں میں ۔ کیا ھزارہ الیکٹرک کمپنی بننے سے ھزارہ والوں کو بل میں ریلیف ملا ؟؟

سردار آفتاب اقبال

Recent Posts

ناقص کارکردگی کے حامل اساتذہ کی فہرستیں طلب

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناقص…

21 minutes ago

الخدمت کا مزید 6 سو فلسطینی طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سکالرشپ پانے والے غزہ کے فلسطینی…

23 minutes ago

پنڈی ٹیسٹ:گرین شرٹس پروٹینز کیخلاف مشکلات کا شکار

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز…

1 hour ago

طالبعلم سے زیادتی کرنیوالا معلم کو عمر قید کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) طالب علم سے زیادتی کرنے والے معلم کو عمر قید کی…

2 hours ago

راولپنڈی گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو وائرل

راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا…

3 hours ago

ایک عہد جو کبھی مٹے گا نہیں

ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…

5 hours ago