راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) عظیم خطہ پوٹھوہار کے مقامی علاقائی صحافیوں کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام خطہ پوٹھوہار کے عظیم شہدا جنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے جوانمردی،بہادری اور جرأت سے دشمن فوج کو ناکوں چنے چبوائے اور جام شہادت نوش کیا ان عظیم شہدا محمد سوار حسین شہید نشان حیدر ، لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر ،سرور حسین شہید نشان حیدر کے ناموں سے منسوب پوٹھوہار نیشنل ایوارڈز جس کا مقصد پاک فوج سے اظہار تشکر اور پاک فوج کے ان جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے
ان خیالات کا اظہار پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کے بانی و چئیرمین ڈاکٹر محمد عتیق فرہاد نے مرکزی یونین آفس میں صحافتی برادری کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ان کا مزید کہنا تھا کہ پوٹھوہارکے مقامی صحافیوں جو وفاقی ضلع سمیت راولپنڈی، اٹک جہلم چکوال تلہ گنگ مری ،خوشاب و دیگر علاقہ جات پر مشتمل 55سے زائد سٹیشنوں پر پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں پاکستانی صحافتی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی یو جے نے تاریخی اقدام اٹھایا کہ ہر سال اپنے عظیم شہدا سے منسوب ایوارڈ ان کے ورثا کے ہاتھوں دلوائے جاتے ہیں اس مرتبہ کی تقریب کی منفردیت ہے کہ سات 50سالہ صحافتی خدمات سرانجام دینے والوں میں خصوصی ایوارڈ دئیے جائیں گے،
خطہ پوٹھوہار کے مقامی ،علاقائی صحافیوں کو ان کا بنیادی حق میسر نہیں رہا ہردور میں علاقائی صحافی نے مفادعامہ کی آواز بلند کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ،حکومتی پالیسیوں سمیت آگاہی ،مہمات جوئی کو پھیلانے عوام تک پہونچانے اور سیاسی ،سماجی شخصیات کا قد کاٹھ بڑھانے میں بھی اہم رول پلے کیا مگر جب یہی سیاسی شخصیات ایوانوں میں براجمان ہوتی ہیں تو ان کی آواز بننے والے صحافی کو اس کا حق دلوانے میں کوئی سیاسی شخصیات کردار ادا نہیں کرتیں یہ سراسر ناانصافی ہے.