غزالہ نرسنگ ہوم کو مکمل سیل کر دیا گیا

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)غزالہ نرسنگ ہوم کو مکمل سیل کر دیا گیاہے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر اصف نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو میں کہا کہ کلر سیداں غزالہ نرسنگ ہوم میں 11سالہ بچی کی اپریشن کے دوران ہائی ڈوز انجکشن کے سبب حالت تشویشناک کے معاملہ پر انکوائری کے لئے ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں کو احکامات جاری کر دیئے رپورٹ کے سامنے انے پر ہی مزید قانونی و محکمانہ کاروائی کا عمل شروع کیا جائے گا

دوسری جانب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلرسیداں نے پنڈی پوسٹ کو بتایا کہ طاہر عزیز سکنہ بھلاکھر کی درخواست پر غزالہ نرسنگ ہوم کے آپریشن تھیڑ کو سیل کر دیا گیا جبکہ نوید کلینیکل لیبارٹری کو رجسٹریشن کی عدم موجودگی پر سیل کر دیا گیا ۔ادھر خان کلینک اینڈ لیبارٹری کو ڈاکٹر کی عدم موجودگی پر چالان کیا گیا ۔

دوسری جانب غزالہ نرسنگ ہوم کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر افتخار عباسی کی 25جون کو ہسپتال میں 11سالہ بچی حائفہ فاطمہ کے اپریشن و موجودہ صورتحال پر پنڈی پوسٹ سے گفتگو  کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل کونسل و پنجاب ہیلتھ کیئر کونسل کے قواعد و قوانین کے مطابق بچی کا جیک اپ و اپریشن کیا پہلا چیک اپ 18جون کو کیا تمام ریکارڈ ہمارے پاس محفوظ ہے اس سے پہلے سے ڈاکٹروں نے انھیں اپریشن تجویز کر رکھا تھا بےہوشی کی دوا کی زاہد مقدار کا اثر فوری ظاہر ہوتا ہے نہ کہ چند دنوں کے بعد بچی کا راولپنڈی کے ہسپتال میں جو علاج کیا جا رہا ہے وہ بیہوشی کی دوا کا زاہد مقدار کے سبب نہیں ہو رہا انکوائری رپورٹ میں سب باتیں عیاں ہو جائیں گی ہمارا اپریشن تھیٹر تمام قوانین و قواعد کے مطابق ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں