گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ مندرہ کی حدود میں واقع گھنگریلہ کے مقام پر نامعلوم چور مسجد الصادق سے یوپی ایس، بیٹری اور غلہ چوری کرکے فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مندرہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مسجد انتظامیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔