گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ضلع راولپنڈی کی سب سے بڑی تحصیل گوجرخان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے شہریوں کے کوائف جمع کرنے کے نیشنل سوشو اکانومی رجسٹری (این ایس ای آر)کے تحت کرائے جانے والے سروے ٹیمیں تاحال اعزازے سے محروم ہیں،اس ضمن میں تحصیل کے 31کے قریب شمار گن ندگان اور 5سپروزائرز اپنے اعزازئے کے لئے متعلقہ بنک کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئے ہیں،دوسری جانب اب اساتذہ کے حقوق کے لیئے کام کرنے والی سب سے بڑی تنظیم کے ضلعی عہدیداران نے احتجاج کی دھمکی دے دی ہے اور جلد اعزازیہ نہ ملنے کی صورت میں آئندہ کسی بھی حکومتی سروے کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیاہے،اس حوالے سے شمار گن ندگان طاہر حفیظ،محمد رحیم،خرم شہزاد،حافظ یاسر نذیر،امجد حسین،راجہ ضیاء الحق،مطلوب حسین،محمد سعد،محمد شکیل،فیض الرحمن اور سیف الرحمن نے بتایاہے کہ یہ سروے 2021کے اوائل میں شروع ہوا،جو کہ ماہ اکتوبرمیں مکمل ہوا،جس کے بعد ہم 31شمار گن ندگان کو فی بلاک کے حساب سے فی شمار گن ندگان کو 25ہزار روپے،جبکہ ہر سپر وائزر کو50ہزار روپے ملنا تھا،یوں ملاکر ہم سب کا اعزازیہ 10لاکھ روپے بنتا ہے،جو کہ بذریعہ بنک ہمیں ملنا تھالیکن ہم بار بار متعلقہ بنک کے شکر کاٹ رہے ہیں بنک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپ کا اعزازیہ نہیں آیا ہے،اس حوالے سے پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی عہدیداران سیدحامد شاہ،راجہ شاہد مبارک،راجہ طاہر اور ملک ظہیر الدین بابرکاکہنا ہے کہ اساتذہ کو غیر تڈریسی ہر ڈیوٹی میں مصروف تو کردیاجاتاہے لیکن کام مکمل ہونے کے بعد انھیں اپنا حق حاصل کرنے کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانا پڑتیں ہیں،اس لیئے آئندہ ایسی ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
157