136

گھر کے باہر پارک گاڑی سے نقدی‘موبائل سامان چوری

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کلر سیداں کی حدود میں چوری کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان ہزاروں روپے مالیت کا سامان لے اڑے۔کلر سیداں محلہ شیخاں کے رہائشی زین العابدین نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ شام میں اپنی گاڑی کھڑی کر کے گھر کے اندر چلا گیا اور شام کو گاڑی کو باہر آ کر دیکھا تو اس کے دونوں دروازے کھلے ہوئے تھے

اور گاڑی میں موجود میرا بیگ جس میں میرے اور گھروالوں کے کپڑے،ایک عدد موبائل فون اور پانچ ہزار روپے کی رقم غائب تھی۔دریں اثناء کلر سیداں کے علاقہ ڈھوک مانجھیاں داخلی مک میں واقع دو مساجد سے دو عدد یوپی ایسز اور بیٹریاں چوری کر لی گئی ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں