57

گھر کا ملازم چوری میں ملوث نکلا،ملزم گرفتار3ہزار پاؤنڈ برآمد

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) سو ل لائنز پولیس کی کاروائی،گھر میں چوری کی واردات کا ڈراپ سین، گھریلو ملازم ہی چور نکلا،گھریلو ملازم ساجد نے ساتھیوں کیساتھ ملکر واردات کی

، ملزمان سے 3ہزار پانڈ، لاکھوں روپے مالیت کی 3گھڑیاں، ایل ای ڈی اور قیمتی پرفیوم برآمد کرلیا گیا،ملزمان کی شناخت ساجد، خرم اور علی رضا کے نام سے ہوئی،ملزمان کی

گرفتاری اور مکمل مسروقہ رقم کی برآمدگی پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کو شاباش دی،انکا کہنا تھا

کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں