25

گھروں میں چوریاں کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ائیرپورٹ پولیس کی کاروائی، شہری کے گھر میں واردات کرنے والا سابقہ ملازم گرفتار، 10 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی 50 ہزار روپے اور موٹر سائیکل برآمد، ملزم زاہد نے 03 ہفتے قبل گن پوائنٹ پر شہری کے گھر واردات کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہری کے گھر میں واردات کرنے والے سابقہ ملازم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے 10 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات برآمدہوئے، ملزم سے نقدی 50 ہزار روپے اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا،

ملزم زاہد نے 03 ہفتے قبل گن پوائنٹ پر شہری کے گھر واردات کی تھی،ایئر پورٹ پولیس نے ہیومین انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے

ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کی گرفتاری اور سو فیصد ریکوری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او سول لائنز اور ائیر پورٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے

کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں