23

گومل یونیورسٹی میں مرکز معلومات ادویات و زہر کا افتتاح

مرکز معلومات ادویات و زہر (DPIC) کا افتتاح۔
وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال اور ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر برکت علی خان نے گومل یونیورسٹی کے اندر مرکز معلومات ادویات و زہر کا افتتاح کیا۔
آج بروز منگل وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے فیکلٹی آف فارمیسی کو دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر برکت علی خان، ڈائریکٹر جی سی پی ایس ڈاکٹر فضل الرحمن، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فارماسیوٹیکل کیمسٹری ڈاکٹر ہارون خان اور دیگر جملہ فیکلٹی ممبران موجود تھے۔
ڈاکٹر برکت علی خان نے وائس چانسلر کو فیکلٹی کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی پریزینٹیشن دی جبکہ انعام گل نے DPIC کے بارے میں معلومات پیش کی۔
وائس چانسلر نے تمام لیبارٹریوں اور کلاس رومز کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں وائس چانسلر جی سی پی ایس گئے جہاں ریسرچ ایکٹیویٹیز کو دیکھا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال اور ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر برکت علی خان نے فیتہ کاٹ کر DPIC کا باقاعدہ آغاز کیا۔
اس موقع پر ایک فون کال بطور ڈیمو وصول کی گئی جس میں مریض کو میڈیسن ڈوز کے بارے میں معلومات دی گئی۔
یاد رہے کہ گومل یونیورسٹی پہلی یونیورسٹی ہے کہ جس نے عملی طور پر مرکز معلومات ادویات و زہر کا اجراء کیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے فیکلٹی آف فارمیسی کی کارکردگی کو سراہا اور اس کامیابی پر مبارکباد دی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں