تعلیم

گومل سینٹر اف فارماسیوٹیکل ساینسز میں ورچوئل سیمینار کا انعقاد

گومل سینٹر اف فارماسیوٹیکل ساینسز (جی سی پی ایس)، فیکلٹی اف فارمیسی، گومل یونیورسٹی میں ورچوئل سیمینار کا انعقاد۔
اج بروز جمعہ یکم اگست ۲۰۲۵ کو گومل سینٹر اف فارماسیوٹیکل ساینسز میں علوم دواسازی میں AI کے استعمال اور گلوبل ہم اہنگی میں پیشرفت کے عنوان سے ایک انٹرنیشنل ورچوئل سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
اس سیمنار کا مقصد عالمی ماہرین اور اسکالرز کو اکٹھا کرنا تھا تاکہ وہ دواسازی کی تحقیق کے مستقبل کی تشکیل میں AI پر تبادلہ خیال کر سکے اور دواسازی کے جدید علوم میں بین الاقوامی تعاون اور علم کے اشتراک کو فروغ مل سکے۔
اس ایونٹ کے ارگنائزر صبیح الرحمن (پی ایچ ڈی سکالر) تھے جنہوں نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے تمام سامعین کا شکریہ ادا کیا۔
گومل سینٹر اف فارماسیوٹیکل ساینسز کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر فضل الرحمن نے ابتدائی کلمات سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ AI ایک ابھرتا ہوا فیلڈ ہے جس کا استعمال ریسرچ کے تمام علوم میں عمومی اور فارمیسی میں خصوصی طور کیا جانے لگا یے جس کی بہتر جانکاری کے لیے اس قسم کے سیمینار وقت کی ضرورت ہے۔
یونیورسٹی آف کین, نارمنڈی فرانس سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شفیع اللہ نے دواسازی کی تحقیق میں اے آئی اور ایم ایل رجحانات کا فارماسیوٹیکل ریسرچ میں استعمال کے بارے میں بات کی جبکہ فارمن کرسچن یونیورسٹی لاہور سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر لائبہ ارشد نے دواسازی کی تحقیق میں اے آئی کے اخلاقی مضمرات کے بارے میں خطاب کیا۔
ایسٹ کینٹ یونیورسٹی یوکے سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سلینا زکری نے ذیابیطس ریٹینوپیتھی میں اے آئی کے استعمال کے بارے میں تفصیلی بات کی۔ تینوں مقررین نے ایونٹ کے مرکزی موضوع کے بارے میں گہرائی سے معلومات فراہم کیں۔
آخر میں سوال جواب کا سیشن رکھا گیا تھا جہاں سامعین نے ایونٹ کے موضوع کے بارے میں سوالات پوچھے جن کا مفصل جوابات فراہم کیے گئے۔
اس سیمینار میں پاکستان سمیت قطر، یو اے ای، سعودی عرب، ناجیریا، چاینہ اور افغانستان کے مختلف یونیورسٹی کے ریسرچرز نے شرکت کی۔
ڈین فیکلٹی اف فارمیسی ڈاکٹر برکت علی خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وایس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کے ویژن کو دہراتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ایونٹ گومل یونیورسٹی کے تحقیقی معیار اور جدت طرازی کے عزم کے مطابق ہے۔

ڈاکٹر برکت علی خان

Recent Posts

اسپائر اکیڈمی، واہ ماڈل ٹاؤن کیمپس میں سرٹیفکیٹ تقسیم تقریب

واہ کینٹ ( عمیر بھٹی) اسپائر اکیڈمی واہ ماڈل ٹاؤن کیمپس میں انگلش لینگویج کورس…

29 minutes ago

ہمیں اولاد کو بتانا ہو گا والدین کی اہمیت اور خاندانی نظام کیا ہے،امیر عبدالقدیر اعوان

حضرت آدم ؑ کا وجود جب مٹی اور گارے کے درمیان تھا میں (حضرت محمدﷺ)…

4 hours ago

راوت پولیس اہلکاروں پر شہری سے تشدد اور رقم ہتھیانے کا الزام

راولپنڈی (حماد چوہدری) راولپنڈی کے رہائشی شہری علی امیر خان نے ایس ایچ او تھانہ…

4 hours ago

پنجاب میں عام بلدیاتی انتخابات مارچ 2026 میں کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (حذیفہ اشرف) — الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں عام بلدیاتی…

4 hours ago

جسٹس اعجاز اسحاق کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے خلاف…

4 hours ago