علاقائی

بوائزپرائمری سکول امن پور میں نا تجربہ کار اساتذہ سے بچوں کا مستقبل داؤ پر

پنڈی گھیب (حذیفہ اشرف)تحصیل پنڈی گھیب کے نواحی گاؤں امن پور میں قائم گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں نا تجربہ کار اور کم عمر اساتذہ کی تعیناتی سے بچوں کا تعلیمی مستقبل شدید خطرے میں پڑ گیا ہے۔اہلیانِ علاقہ کے مطابق سکول میں یکم اکتوبر سے 20 اکتوبر تک اساتذہ کی تعداد مکمل نہیں ہو سکی، جس کے باعث بچوں کی پڑھائی کا سلسلہ متاثر ہو رہا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ جو چند ٹیچرز موجود ہیں وہ زیادہ وقت موبائل فون کے استعمال میں مصروف رہتی ہیں، اور طلبہ کی تعلیمی کارکردگی دن بدن گر رہی ہے۔علاقہ مکین ملک ممریز خان نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیرِ تعلیم پنجاب راجہ سکندر حیات خان، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور ایم پی اے نوابزادہ چوہدری شیر علی خان فوری نوٹس لیں اور گاؤں امن پور میں تجربہ کار اور پڑھی لکھی اساتذہ تعینات کریں تاکہ بچوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس شخصیت نے امن پور کے سکول کو ٹھیکے پر لیا ہوا ہے وہ خود اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ خود سکول کا دورہ کریں اور تعلیمی معیار کا جائزہ لیں۔یہاں رابطہ کر کے مسائل کی آگاہی حاصل کریں رابطہ:03105020930ملک ممریز خان

حذیفہ اشرف

Recent Posts

سعد رضوی کے نام پر 95 بینک اکاؤنٹس کو سیل کر دیا گیا،وزیراطلاعات پنجاب

لاہور (پنڈی پوسٹ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سعد رضوی…

2 hours ago

مسلم لیگ ن کا آزاد جموں و کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و کشمیر حکومت…

2 hours ago

چیئرمین سی ڈی اے روات ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد…

2 hours ago

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار…

2 hours ago