بیول :گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بیول میں تقسیم انعامات کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں سینئر مسلم لیگی راہنما سابق ناظم ضلع راولپنڈی راجہ محمد جاوید اخلاص مہمان خصوصی تھے۔
بیول کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری وسیم حال مقیم فرانس کی طرف سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بیول کے میڑک امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم محمد اذان مظہر کے لیے موٹر سائیکل انعام اور باقی طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی کیش پرائز اور جن لڑکوں نے لاہور سے ماس ریسلنگ ون کیا ان کو بھی خصوصی نقد انعامات سے نوازا گیا
گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بیول نے لاہور میں منعقدہ تیرھویں انٹر اسکول و انٹر کالج کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماس ریسلنگ کے مقابلوں میں مجموعی طور پر سات تمغے جیت کر نمایاں کامیابی حاصل کی ۔گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بیول کے طلباء نے مختلف کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ عطاءاللہ، زین اور محمد سمیع نے گولڈ میڈل حاصل کیے، جبکہ قاسم اور اسفند ابرار نے سلور میڈلز جیتے۔ اسی طرح ارمان کاشف اور ساحل نعیم نے کانسی (برانز) کے تمغے اپنے نام کیے
تقریب میں منتظمین نے تمام جیتنے والے کھلاڑیوں کو کو بھی خصوصی انعام سے نوازا اور ان کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔
محمد اذان ولد مظہر اقبال ، ریحان صدیق ولد محمد صدیق ، امانت ولد وحید گل نے اپنی صلاحیتوں ثابت کر دیا۔ اہلِ علاقہ نے پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول بیول جناب افتخار احمد صاحب اساتذہ کرام ، جملہ سٹاف کی انتھک جدوجہد اور تدریس سے انکی لگن پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور بالخصوص طلباء کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔بالخصوص طلباء ٹیم کوچ مبشر شاہد اور ٹیم منیجر ظہیر احمد کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ کامیابی طلباء کی محنت، نظم و ضبط اور بہترین تربیت کا نتیجہ ہے۔

Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.