گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول پہارمیں چوری کی واردات ، نامعلوم چور رات کی تاریکی میں قیمتی سامان چوری کرکے لے گے۔تفصیلات کے مطابق قمر فریاد نے تھانہ کہوٹہ میں درخواست دی کہ صبح حسب معمول سکول پہنچا تو کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور سیفٹی وائر کٹی ہوئی تھی ،نامعلوم چور پانی کی موٹر ، سلنڈر، موٹرکیبل بنڈل مالیتی ساٹھ ہزار روپے چوری کرکے لے گے ہیں،پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کاروائی شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سمنبل گاہ، منیند اور گلہ گلوریاں کے سکولوں میں بھی چوری کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔ جن کا تاحال پولیس تھانہ کہوٹہ سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔