راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم)گورنرپنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں کے دوروں کے بعد مریم نواز کے نام خط لکھا جس میں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نظام زندگی شدید متاثر ہوا ہے۔
خط میں کہا گیا ہےکہ شہروں کو ملانے والے پُل ٹوٹ گئے ہیں، سڑکیں بہہ جانے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، غریب لوگوں کے گھر، قیمتی سامان اور مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں لہٰذا سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں۔