گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ مسہ کسوال، نزد پی سی او پمپ، جی ٹی روڈ گوجر خان پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں سڑک کے کنارے کھڑی ایک خاتون کو تیز رفتار ٹرک نے کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔
ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی وہیکل فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، جبکہ مقامی پولیس بھی جائے وقوعہ پر موجود تھی۔ ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد متوفیہ کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجر خان منتقل کر دیا گیا ہے۔ خاتون کی شناخت منیرہ بیگم زوجہ گلزار احمد کے نام سے ہوئی جن کی عمر 74 سال تھی
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…