گوجر خان ( پنڈی پوسٹ نیوز) گوجرخان شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات پر موجود پیرا فورس اور انفورسمنٹ عملے پر حملے کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ مین بازار چوک کے نزدیک فروٹ بیچنے والے ریڑھی بانوں نے عملے پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد سرکاری اہلکار زخمی ہوگئےاور انفورسمنٹ افیسر چند مبین کے سر پر گہری چوٹ ائی ہے
یہ واقعہ عوامی حلقوں کی جانب سے شدید مذمت کا باعث بن رہا ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ عملے کی سیکیورٹی فوری طور پر بڑھائی جائے اور حملہ آوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔
علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ لوگوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عملے کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس واقعہ نے علاقے میں ایک بار پھر تجاوزات کے مسئلے کو اجاگر کر دیا ہے، اور شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکام اس مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…