گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ) گوجرخان میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام عدم تحفظ کا شکار گزشتہ کچھ ماہ سے کھلے عام چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، پولیس تھانہ گوجرخان چوری کی وارداتوں کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گوجرخان کے علاقے قاضیاں روڈ مطوعہ پلی کے پاس واقع سینٹری کی دوکان میں چوری کی واردات، نامعلوم چور رات کے اندھیرے میں دوکان سے 650000روپے کا سامان اور 80ہزار نقدی چُرا کر لے گئے، گوجرخان پولیس نے دوکان مالک کی درخواست پر مقدمہ نمبر594/21 درج کر لیا گوجرخان کی عوام نے سی پی او راولپنڈی احسن یونس سے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرخان میں گشت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے موثر حکمت عملی بنائی جائے گوجرخان میں اس وقت گاڑی چوری موبائل چوری دکانوں میں چوری اور سٹریٹ کرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے عوام باہر نکلنے سے ڈر رہے ہیں گوجرخان پولیس کی کارکردگی بالکل صفر ہے گوجرخان کی عوام اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتی ہے گوجرخان کو سیف سٹی بنانے میں عملی کام کیا جائے۔
226