گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) گوجرخان سرکل، چوری ڈکیتی کی دو الگ الگ وارداتیں،نامعلوم چور کھیت میں پڑی مونگ پھلی چرا کر لے گئے جبکہ اسلحہ کی نوک پر ریلوے ملازم کو لوٹ لیا گیا،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں،فضل الرحمن سکنہ آہدی نے پولیس تھانہ جاتلی کو بتایا کہ اس نے چار کنال پر مونگ پھلی کاشت کی اور رات کو مونگ پھلی کاٹ کر کھیت میں رکھی ہوئی تھی جسے کسی نے چوری کر لیاہے ادھر حیات اللہ وٹو سکنہ ریلوے کالونی گوجرخان نے پولیس تھانہ گوجرخان کو بتایا کہ وہ پاکستان ریلوے میں بطور کیبن مین کام کرتا ہے گزشتہ رات ساڑھے بارہ بجے ڈیوٹی ختم کر کے گھر واپس جا رہاتھا اورجب ڈنگی ٹاہلی مخالف سمت پہنچااچانک چار افراد جن میں سے دو مسلح پسٹل تھے سامنے آگئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے نقدی مبلغ 3500 روپے اور ایک عدد موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے پولیس نے دونوں درخواستوں پر الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…