راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ )تھانہ گوجر خان پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی،جواء کھیلنے والے05قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم، موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوگوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے05قمار بازوں کو گرفتا رکرلیا، گرفتار ملزمان میں جمیل حسین، رفاقت حسین، تصور حسین، تزارب اور زرداد شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم13 ہزار 100روپے، 04 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا۔
255