گوجر خان( نمائندہ پنڈی پوسٹ) تحصیل گوجر خان میں مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نے تحصیل آفس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی کہ اپنے دفاتر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور تعلیمی اداروں کو خصوصی طور پر اس حوالے سے آگاہی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کو بھی شجرکاری مہم میں شامل کیا جائے اور محکمہ جنگلات ان جگہوں کی نشاندہی کریں جہاں پودے لگائے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ شجر کاری مہم کے دوران مقامی درختوں کر ترجیح دی جائے تاکہ مقامی فطرتی ماحول کو بحال کیا جا سکے۔
233