گوجرخان (محمدیاورمنیرملہوترہ‘نمائندہ پنڈی پوسٹ)کورونا بچاؤ کے لئے مقررہ ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی، سرعام شعرخوانی کی محفل، اسپیشل مجسٹریٹ ملک ندیم مسعود بھرتھ کے اچانک چھاپے، جابجا خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں اور گاہکوں کی عملاً دوڑیں لگ گئیں، انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ٹیک وے کی سہولت کی آڑ میں نصف شب تک اسپورٹس اسٹیڈیم سے ملحقہ ہوٹل کے اندرمردو خواتین گاہکو ں کے ہجوم جبکہ کاروبار کی بندش کے اوقات میں بڑکی جدید میں دودھ کے برتن سجاکر کریانہ فروخت کرنے پرانتظامی بڑا ایکشن، ہوٹل اور دودھ دہی کی ایک دکان سر بمہرکر دی،اسی طرح ایس او پیز کی کھلے عام دھجیاں بکھیرتی بااثرافراد کی شعرخوانی کی جاری محفل کے حوالہ سے اسپیشل میجسٹریٹ نے اند راج مقدمہ سمیت سخت کارروائی کی ہدایت بھی جاری کر دی، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرحرا رضوان کے تبادلہ کے پہلے ہی روز شہر بھرخاص طور پر حیاتسر روڈ، سپورٹس اسٹیڈیم کے قرب و جوار اور بڑکی جدید میں اوقات کار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی ہوٹلز، کریانہ اور موبائلز کی دکانوں پر کاروبار جاری تھاجس پر اسپیشل مجسٹریٹ و انتظامیہ حرکت میں آگئی
اسلام آباد(اویس الحق سے)جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر…
معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…
ٹیکسلا۔ ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے…
اسلام آباد۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اسلام آباد ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی…
جہلم میں jui کے قائد مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کی طرح…
حویلیاں:(حسین معاویہ) اہلِ سنت والجماعت تحصیل حویلیاں کے زیر اہتمام مرکزِ اہلِ سنت جامع مسجد…