گوجر خان(نمائندہ پنڈی پوسٹ) اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کی زیر صدارت تحصیل کی سطح پر ہیلتھ کونسل کا اجلاس میں ہوا جس میں مختلف سرکاری علاج گاہوں میں عوامی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہیلتھ کونسل کے تمام ممبران نے شرکت کی اور صحت عامہ میں بہتری کیلئے آراء سے آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل کونسل کو مزید فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ محکمہ صحت کی کارکردگی میں بہتری کے لئے عوامی شکایات کا ازالہ ازحد ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری علاج گاہوں میں عوام کی کثیر تعداد علاج معالجہ کیلئے رجوع کرتی ہے اور سرکاری وسائل کو بہترین انداز میں استعمال کرنے کیلئے ہیلتھ کونسل کا فعال کردار ناگزیر ہے۔