56

گوجرخان 7 پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج،متعدد گرفتار

گوجرخان(احمد نواز کھوکھر) گوجر خان میں گزشتہ تین دنوں سے حالات بالکل پرامن ہیں،احتجاج کے لیے کوئی باہر نہیں نکلا،پی ٹی ائی کے آٹھ غیر معروف کارکن گرفتار ہیں جبکہ اصل مقامی قیادت زیر زمین ہے

یا پہلے ہی راولپنڈی اسلام اباد پہنچ چکی ہے،گوجرخان بار آج منگل کو معزز وکلاء کے خلاف بے بنیاد مقدمات کے اندراج پر ہڑتال کر رہی ہےجی ٹی روڈ پر گوجر خان کے علاقہ میں صرف ایک مقام بھائی خان پل پر کنٹینرز لگا کر اسے بند کیا گیا ہے،جبکہ مندرہ چکوال روڈ پر دو مقامات پر روڈ بلاک ہے
اور پیر کو بھی تمام دن جی ٹی روڈ اور بازار ،مارکیٹیں ویران رہیں ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث دیہی علاقوں سے بہت کم تعداد میں لوگ شہر آ رہے ہیں

،ڈی ایس پی محمود الحسن رانا اور ایس ایچ او گوجرخان محمد نذیر گھیبہ کی قیادت میں بھاری نفری بھائی خان پل پر موجود رہی اور شہر میں گشت کرتی رہی

اس دوران گذشتہ تین دنوں سے کوئی گرفتاری بھی نہیں ہوئی،ادھر تھانہ دھمیال میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کے

خلاف درج ایک مقدمہ میں بھی گوجرخان کے سات مقامی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے
جن میں پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،سابق امیدوار قومی اسمبلی طارق عزیز بھٹی،کے علاؤہ شہزادہ خان،فرخ سیال،سہیل عباس کیانی،راشد منہاس اور خواجہ اسلم شامل ہیں،ان کے خلاف اقدام قتل،جلاو گھیراو اور دہشت گردی سمیت 15 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،ادھر گوجر خان بار ایسوسی ایشن نے بار کے معزز رکن سہیل عباس کیانی کے خلاف جھوٹے اور بےبنیاد مقدمہ کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج منگل کو مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے،اور کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا،

جنرل سیکرٹری راجہ دانیال امین بھٹی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق انتظامیہ معزز وکلاء کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں پھنسا رہی ہے،جو سیاسی تعصب پر مبنی ہیں،تمام معزز وکلاء کو مقدمات سے ڈسچارج کیا جائے۔بصورت دیگر پنجاب بار وہ دیکر وکلا تنظیموں کی مشاورت سے سخت موقف اختیار کیا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں