Categories: اہم خبریں

گوجرخان: 22 سالہ نوجوان اوگاہون ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق، لاش کی تلاش جاری

گوجرخان (نمائندہ خصوصی) — گوجرخان کی نواحی بستی دیرہ مسلم کا رہائشی 22 سالہ نوجوان اورنگزیب اوگاہون ڈیم میں نہاتے ہوئے پانی کی گہرائی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ آج دوپہر کے وقت پیش آیا جب اورنگزیب اپنے دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے کے لیے اوگاہون ڈیم پہنچا تھا۔

زرائع کے مطابق نوجوان پانی میں نہاتے ہوئے اچانک گہرائی میں چلا گیا اور پھر واپس سطح پر نہ آ سکا۔ دوستوں کی جانب سے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کی تلاش شروع کر دی گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے شام دیر تک سرچ آپریشن جاری رکھا، تاہم اندھیرے اور پانی کی گہرائی کے باعث تاحال نوجوان کی لاش نہیں مل سکی۔ حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن کل صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

نوجوان کی موت کی خبر سنتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا اور لواحقین غم سے نڈھال ہو گئے۔ اہل علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیم کے مقام پر حفاظتی انتظامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔

مزید تفصیلات اور اپڈیٹس کا انتظار ہے۔

admin

Recent Posts

ایک عہد جو کبھی مٹے گا نہیں

ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…

1 hour ago

ایف آئی اے کا چھاپہ لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد

غیر قانونی کرنسی کاروبار کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار – غیر ملکی کرنسی سمیت…

2 hours ago

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…

9 hours ago

عمرایوب کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…

9 hours ago

حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…

9 hours ago

افغانستان میں بھارت نے اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…

9 hours ago