حکومتِ پنجاب کی جانب سے شروع کی گئی گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت یونین کونسل بیول کے تین اور یونین کونسل اسلام پورہ جبر کے ایک کاشت کار کے نام قرعہ اندازی میں نکالے گئے، جنہیں گرین ٹریکٹر انعام کے طور پر دیے گئے۔
محکمہ زراعت کے تعاون سے منعقدہ تقریب آج راولپنڈی میں ہوئی، جس میں یونین کونسل بیول سے تعلق رکھنے والے راجہ نصرت فاروق بیول، چوہدری خالد منجوٹھہ، اور چوہدری یاسر منجوٹھہ کے نام خوش نصیبوں میں شامل رہے۔ اسی طرح یونین کونسل اسلام پورہ جبر سے معروف شخصیت اور کاشتکار چوہدری محبوب آف لس کو بھی گرین ٹریکٹر دیا گیا۔
کاشت کار حضرات نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، حکومتِ پنجاب اور محکمہ زراعت کے افسران حاجی گل ضمیر احمد اور نزیر ہاشمی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔