53

گوجرخان کے یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی، گھی جیسی بنیادی اشیاء غائب

گوجرخان (عبدالستار نیازی) گوجرخان میں واقع یوٹیلیٹی سٹورز پر بنیادی ضرورت کی اشیاء دستیاب نہیں، گزشتہ ایک ماہ سے سٹاک نہیں آیا، شہر کے دونوں یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی، گھی، آئل، دالوں سمیت کئی بنیادی اشیاء کی عدم دستیابی پر شہری سراپا احتجاج ہیں،

دوسری جانب ملازمین یوٹیلیٹی سٹور کی نجکاری کی خبروں کے حوالے سے الگ پریشان ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ایک طرف مہنگائی کم ہونے کے اعلانات کر رہی ہے تو دوسری جانب شہریوں کو مناسب قیمتوں پر اشیائے خوردونوش بھی دستیاب نہیں،

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہری استفادہ کر سکیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں