بیول سے شاپنگ کے دوران لڑکی مبینہ اغواء، چند روز قبل بھی لاپتہ لڑکی کی نعش برآمد ہوئی تھی
بیول گوجرخان روڈ پر واقع اعوان کیش اینڈ کیری کے باہر افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق بیول محلہ کی رہائشی دو بہنیں شاپنگ کے بعد جیسے ہی اسٹور سے باہر نکلیں تو ایک سفید ہنڈا سیوک کار میں سوار نامعلوم افراد آئے اور ایک بہن کو گاڑی میں بٹھا کر فرار ہو گئے جس کے بعد دوسری بہن نے شور مچایا کہ میری بہن کو اغواء کرلیا گیا اور سب کو اکٹھا کرلیا تاہم کار جاچکی تھی اس سے چند روز قبل بھی بیول سے ایک لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ ہوئی تھی جس کی بعد ازاں نعش برآمد ہوئی۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ ایسے دلخراش واقعات پر سخت ایکشن لیا جائے تاکہ علاقے میں خوف و ہراس کا خاتمہ ہو۔
لاہور (پنڈی پوسٹ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سعد رضوی…
اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و کشمیر حکومت…
اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد…
راجہ شاھد رشید اس جہانِ فانی میں رہنا کسی نے بھی نہیں ہے ہم نے…
راجہ شاھد رشید اس جہانِ فانی میں رہنا کسی نے بھی نہیں ہے ہم نے…
اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار…