276

گوجرخان کے رہائشی منشیات فروش کو 4 سال قید کا حکم

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالتوں نے منشیات کے مقدمات میں نامز د مجرمان کوسزائیں سنا دیں، ملزمان کو مجموعی طور پر 09سال قید اور40ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج محمد افضل مجوکہ ASJنے منشیات کے مقدمہ میں نامز د مجرم طاہر محمود کو جرم ثابت ہونے پر 04سال 06ماہ قید اور20ہزار وپے جرمانے کی سزا سنادی،مجرم کو سٹی پولیس نے 1270گرام چرس برآمد ہونے پررواں سال گرفتار کیا تھا،جبکہ معزز عدالت کے جج چوہدری قاسم جاوید ASJنے منشیات کے مقدمہ میں نامزد مجرم شوکت علی کو جرم ثابت ہونے پر 04سال 06ماہ قید اور20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی، مجرم کو گوجر خان پولیس نے1370گرام چرس برآمد ہونے پر سال2019میں گرفتار کیا تھا، راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیااور مقدمات کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی نے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کو شابا ش دیتے ہوئے کہاکہ مجرمان کو قرار واقعی سزائیں ملنا قانون اورانصاف کی جیت ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں