123

گوجرخان کے رہائشی عمران خان کو ڈاکوؤں نے لُوٹ لیا

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان کے “عمران خان” سے 02 ڈاکو گن پوائنٹ پر 125 ہنڈا مؤٹر سائیکل چھین کر فرار۔ مقدمہ درج۔عمران خان اپنے کزن داؤد خان کے ہمراہ سمیع اللہ شنواری جی ٹی روڈ سے گوجرخان سٹی کی جانب آرہا تھا۔پیچھے سے آئے ہنڈا125 مؤٹر سائیکل 02 ڈاکوؤں نے عمران خان کو رکنے کا اشارہ کیا۔ مؤٹر سائیکل بھگانے پر ڈاکوؤں نے پسٹل دکھا کر عمران خان کو روک لیا۔مسلح ڈاکوگن پوائنٹ پر عمران خان سے قیمتی موبائل،10 ہزار روپے نقدی سمیت قسطوں پر لیا گیا ہنڈا 125 موٹر سائیکل مالیتی 02 لاکھ 60 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔عمران خان کے مطابق 01 ڈاکو “سندھی” قسم کی زبان بولتا تھا۔گوجر خان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں