گوجرخان کی حدود میں لڑکی کو ورغلا کر بھگانے اور نئی شادی شدہ خاتون کے پراسرار طور پر غائب ہونے کے دو الگ الگ واقعات


تھانہ گوجرخان کی حدود میں لڑکی کو ورغلا کر بھگانے اور نئی شادی شدہ خاتون کے پراسرار طور پر غائب ہونے کے دو الگ الگ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ پولیس نے دونوں درخواستوں پر مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پہلے واقعے میں ظفر اقبال نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹی صائقہ کو پڑوسی آصف ورغلا کر لے گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق لڑکی جاتے ہوئے گھر سے ایک تولہ سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی بھی ساتھ لے گئی۔ پولیس نے فوری طور پر ملزم اصف کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔
دوسرے واقعے میں محمد ذوالقرنین سکنہ حیات علی  نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ فرح سے تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور اکثر گھریلو جھگڑے چلتے رہتے تھے۔ درخواست گزار کے مطابق دو روز قبل جھگڑے کے بعد وہ ناراض ہو کر میکے چلی گئی، جسے وہ منانے کے لیے راضی نامہ گیا اور اسے واپس گھر لے آیا۔ تاہم اگلی صبح وہ اچانک گھر سے غائب ہو گئی اور گھر کا سامان بھی ساتھ لے گئی۔
پولیس دونوں واقعات کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے جبکہ متعلقہ افراد کی تلاش جاری ہے۔