گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈی ایس پی سرکل محمود الحسن رانا نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو اپنی دو ماہ کی تعیناتی کے دوران پولیس کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفننگ دیتے ہوئے
کہا کہ انہوں نے پولیس کو منشیات فروشی ناجائز اسلحہ کے حوالہ سے سرکل گجر خان کے تینوں تھانوں گجرخان مندرہ اور جاتلی کو ہدایت کی تھی
کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے جس پر سرکل کے تینوں تھانوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے منشیات کے 61 مقدمات درج کیے جن میں چودہ 9c کے مقدمات شامل ہیں
اور مجموعی طور پر 30 کلو 640 گرام چرس 292 لیٹر شراب برآمد کی۔ ناجائز اسلحہ کے تینوں تھانوں میں 45 مقدمات درج ہوئے جن میں 41 پسٹل چار عدد رائفل ایک کلاشنکوف اور 114 روند جبکہ اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم کے دوران سرکل میں 33 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا جو کہ A اور B کیٹیگری میں شامل تھے 71
کے قریب عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے۔کرایہ داری ایکٹ کے تحت 16 مقدمات جبکہ بھکاری ایکٹ کے تحت 9 مقدمات درج کیے گئے اس موقع پر تینوں تھانوں کے ایس ایچ او تفتیشی افسران بار ایسوسی ایشن کے صدر و سیکرٹری انجمن تاجراں کے نمائندگان بھی موجود تھے
راولپنڈی(اویس الحق سے)راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں نجی اسکول میں حفظ کا سبق…
اسلام آباد(اویس الحق سے)خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں لینے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رادوساؤسیکورسکی نے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے فون سننے کے بعد اہلکار…
کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری سابق جنرل کونسلر راجہ…