ڈھونگ (نمائندہ نمائندہ پنڈی پوسٹ) گوجرخان، دولتالہ کے علاقے ڈھونگ میں ولیمے کی تقریب کے دوران کھانے سے فوڈ پوائزننگ کا بڑا واقعہ پیش آیا۔ معروف سیاسی و سماجی شخصیت سخاوت چوہان کے صاحبزادے ثاقب چوہان کے ولیمے میں شرکت کرنے والے 585 سے زائد افراد متاثر ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ متاثرین کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق، گوجرخان سے ایمرجنسی بنیادوں پر ایمبولینسز اور ڈاکٹروں کی ٹیمیں روانہ کی گئیں تاکہ متاثرین کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
واقعے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔ ASP گوجرخان سید دانیال حسن نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے تحصیل انتظامیہ کے ہمراہ ولیمے کا کھانا تیار کرنے والی کیٹرنگ سروس کے مقام کو سیل کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لیب رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ڈی ڈی ایچ او تحصیل گوجرخان ڈاکٹر عامر شیخ نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کیٹرنگ سروس سے کھانے کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے ہیں۔ لیب رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب، سابق وزیر اعظم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف اور پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل خرم پرویز راجہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر آصف نیازی، کمشنر راولپنڈی عامر خٹک، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ، اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
انتظامیہ کی ابتدائی کارروائی کے تحت تقریب کے لیے خدمات فراہم کرنے والی کیٹرنگ سروس کے مالکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
محکمہ صحت کے مطابق، زیادہ تر متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…
راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…